اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 2023ء سے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرنے کا آغاز کر رہا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ انٹر بورڈ کراچی امتحانی امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھاتا جارہا ہے.

اس حوالے سے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 2023ء سے انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کروانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال سے طلبہ یا تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے انٹر بورڈ کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ بورڈ کے ویب پورٹل کے ذریعہ انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کرواسکیں گے۔ 

چیئرمین انٹر بورڈ نے شرکاء کو آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانے کے پورے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ 

اس موقع پر موجود تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز نے اس طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹر بورڈ کراچی کے اس اقدام کو سراہا او ر امید ظاہر کی کہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں انٹر بورڈ جدید ٹیکنالوجی اپنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی پہلے ہی طلبہ کو ٹی سی ایس (TCS) کے ذریعہ گھر بیٹھے بورڈ سے متعلقہ دستاویزات کے حصول کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *