فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں ایک اور رابطہ ہوا ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے مونس الہٰی زمان پارک پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات میں مونس الہٰی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی دوران ملاقات عمران خان کو پنجاب میں عدم اعتماد اور گورنر بلیغ الرحمان کے اقدام پر قانونی اور سیاسی رائے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی اس معاملے پر آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کرچکے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *