اعظم سواتی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں درج ایک اور مقدمہ ختم کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کرنے کا چالان منظور کر لیا۔

چالان کے متن کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کی گئی، ان کے خلاف اسلام آباد سائبر کرائم ونگ میں بھی یہی مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایک واقعے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں، اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا نے اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تھی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *