قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے روبرو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی ان ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہو سکتے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *