[ad_1]

تحریک انصاف کا باجوہ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ق لیگ کا جنرل باجوہ سے اپنا تجربہ ہوگا، تحریک انصاف کا باجوہ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ 8 ماہ میں حکومت نے جو حاصل کیا، وہ این آر او ٹو ہے۔ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت معاشی حالات دن بہ دن خراب ہو رہے ہیں، حکومت کے آئی ایم ایف سے معاملات ٹھیک نہیں ہو رہے، اس وقت گھروں اور انڈسٹری سے گیس غائب ہے، مہنگائی آسمان کوچھو رہی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست پر نواز شریف خوش نہیں ہیں،جو بھی عمران خان کی نا اہلی کے مشورے دیتے ہیں ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں اور وہ اسمبلی تحلیل کی سمری لکھ کر دے گئے ہیں، جو تحریک انصاف کو تانگے کی جماعت کہتے تھے آج ٹکٹ کیلئے پیچھے پیچھے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *