بلوچستان کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے کی جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔ 

کوئٹہ سے بلوچستان کے محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

بلوچستان کے آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق جیلوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جیل کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جبکہ جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.