[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی کراچی سے اسلام آباد تک دوڑیں لگوا دی ہیں۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جوتوں کے بغیر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شکست دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت یونین کونسلز کی تعداد میں رد و بدل کا پروگرام بنا رہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں رد و بدل کے پروگرام کا مقصد صرف الیکشن روکنا ہے۔
[ad_2]