[ad_1]

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو دفاعی چیمپئن فرانس کے خلاف جیت پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لیاری، کراچی اور پاکستان کی جانب سے ارجنٹینا کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ فائنل ارجنٹینا نے جیت لیا، پینالٹی ککس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔

ارجنٹینا کے کپتان میسی اپنے کیرئیر کے آخری میچ میں فتح مند رہے، پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے دو گول کیے جن میں سے ایک میسی نے پنالٹی کک پر کیا۔

دوسرے ہاف میں فرانس کے ایم باپے نے مسلسل 2 گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، مقابلہ اضافی وقت میں لے جایا گیا اور اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں میسی نے ایک اور گول کر دیا، مگر فرانس نے پنالٹی حاصل کر لی جس پر ایم باپے نے تیسرا گول اسکور کیا۔ مقابلہ پنالٹی ککس تک لے جانا پڑا جس میں ارجنٹینا نے فرانس کو2-4 سے شکست د ی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *