[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے بیان سے حیرت ہوئی لیکن یہ اتنی بڑی بات نہیں کہ جس سے تعلقات متاثر ہوں۔

فواد چوہدری  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ ایک الگ سیاسی جماعت ہے، اُن کی رائے مختلف ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے باجوہ کا نام نہ لینے سے متعلق عمران خان سے کوئی بات نہیں کی، وہ تمام میٹنگز میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الہٰی نے بتایا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کرواتے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل فیض حمید نے چیئرمین نیب کو کہا پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو اندر کردیں، ہم نے جنرل باجوہ سے شکایت کی تو انہوں نے جنرل فیض کی اچھی ٹھکائی کی۔

چوہدری پرویز الہٰی کا اپنے انکشاف میں مزید کہنا تھا کہ جنرل فیض کا بتایا انہیں عمران خان نے اندر کرنے کو کہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرکے عمران خان کو دے چکا ہوں مگر اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *