[ad_1]

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے پر چوہدری شجاعت سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کے دوران پیشکش دی کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دوں گا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو مشورہ دیا کہ موجودہ سیاسی بحران میں بطور سربراہ ق لیگ آپ اپنا کردار ادا کریں، پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ارکان کو اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کی ہدایت جاری کریں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الہٰی سے بات کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *