[ad_1]

این ای ڈی کے طالبعلم کے ساتھ جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے، گورنر کا پولیس کو الٹی میٹم

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امن و امان کی صورتحال پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے ساتھ کراچی میں جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی وردیاں سنبھال لیں۔ پولیس دن اور رات کام کر کے جرائم کے واقعات بند کروائے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جس علاقے میں اب ایسے واقعات ہوئے تو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے پاس خود جاؤں گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام ایس ایچ اوز کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتا ہو کہ وہ قبلہ درست کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اپنے محکمے کو احکامات جاری کریں کہ وہ جرائم کو قابو کرلیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *