[ad_1]

اختیار ولی—فائل فوٹو
اختیار ولی—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کے اعلان پر مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا ردِ عمل دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے لیے ہمت چاہیے، عمران بزدل اور جھوٹے انسان ہیں۔

اختیار ولی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دونوں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو کبھی نہیں ٹوٹیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جمعے کی تاریخ دے کر یوٹرن لے لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر  اگلے جمعے (23 دسمبر) کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *