[ad_1]

پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمٹنٹ پر ابھی تو کام شروع ہوا ہے، پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی تو کام شروع ہوا ہے، ابھی بات چلے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جاکر کہيں گے استعفے قبول کرو۔

زمان  پارک سے واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شروع ہی سے عمران خان کے فیصلے سے مطمئن تھا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ میری پرانی سپورٹ رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *