رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن اختیار کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کرپشن کر رہے ہیں، چار دن مزید کرلیں گے، دیکھیےگا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23 دسمبر تک جانے کی کیا ضرورت ہے، یہ 23 دسمبر کیا آج اسمبلیاں توڑ دیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن اختیار کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اسٹیبلشمنٹ یا باجوہ صاحب نے نہیں کہا کہ وہاں جاؤ، پرویز الہٰی کو واپڈا ہاؤس سے فون آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے باجوہ صاحب کو کال کی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ باجوہ صاحب نے پرویز الہٰی کو کہا کہ آپ کی جو مرضی ہے وہ کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کے پاس پرویز الہٰی کو دینے کے لیے اب کچھ نہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *