[ad_1]
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے 7 دن میں جواب داخل نہ کرنے پر ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے 10 صفحات کا فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سات دن میں جواب داخل نہ کرنے پر حق دفاع ختم ہو جاتا ہے۔
فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے آرڈر 11 رول 21 کے تحت عمران خان کا دفاع کا حق صحیح ختم کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ رول 21 کا مقصد فریقین کو عدالتی فیصلے کی پابندی کروانا ہے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فیصلے میں لکھا کہ عمران خان کے وکیل ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونی یا بے قاعدگی نہیں دکھا سکے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو شہباز شریف کے سوالات کے جواب کیلئے کاپی فراہم کی۔ جوابات دینے کی بجائے عمران خان نے اعتراضات داخل کر دیے۔
ٹرائل کورٹ نے اعتراضات مسترد کرکے عمران خان کو جواب دینے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے جواب داخل نہیں کیے جس پر ٹرائل کورٹ نے ان کا حق دفاع ختم کر دیا۔
شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا۔
[ad_2]