[ad_1]

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس سے ملاقات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

اس سے قبل نیویارک میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں ، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے اور ہٹلر سے متاثر ہے۔

عمران خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت کی دس چھوڑی ہوئی نشستوں میں سے تین ہار گئے ، اگر میری جماعت اپنی دس نشستوں میں سے تین ہار جاتی تو مجھے تو بہت تشویش ہوتی۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے۔

وہ دورے کے دوران اعلیٰ امریکی عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو واشنگٹن میں مقامی تھینک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *