[ad_1]

عمران خان حملہ کیس: وزیر داخلہ سمیت 3 وزرا جے آئی ٹی میں طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو بھی طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی طلب کیا ہے۔

تینوں رہنماؤں کو 17 دسمبر کو سی سی پی او لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *