[ad_1]

وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔

سیہون کے علاقے واہڑ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کا اختیار ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ بھی ہونی چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی نہیں سنبھال سکتا۔

انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وزیرِ اعلیٰ نیند سے اٹھے اور دفتر نہ جائے، کہے کہ میں اسمبلی توڑتا ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *