[ad_1]

باہر سے پیسہ نہ آیا تو دیوالیہ ہو سکتے ہیں، حفیظ پاشا

سابق وزیر خزانہ اور ماہرمعیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملکی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں، ہمارے ڈالر کے ذخائر صرف ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، اگر باہر سے نیا پیسہ نہیں آنا شروع ہوا تو ہم دیوالیہ ہونے کی طرف جا سکتے ہیں۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو کے آغاز میں مفتاح اسماعیل نے لیٹر آف انٹینٹ میں جو اصلاحات پیش کیں وہ پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو پورا کرنا ہی ہوگا، یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلاتِ زر میں کمی کساد بازاری کی وجہ سے نہیں، بلکہ ڈالر کے آفیشل ریٹ اور ہنڈی حوالے کے ریٹ میں 20 روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو میں تقریباً 2 مہینے کی تاخیر ہوگئی، اس پروگرام کی اہمیت گزشتہ 22 پروگرامز میں سے سب سے زیادہ ہے، کیونکہ معاشی حالات حد سے زیادہ خراب ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *