[ad_1]
ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزراء پہنچ گئے۔
وفاقی وزراء ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ اتحادی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور بی این پی مینگل کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور ناراض اتحادی جماعتوں کی ملاقات میں ریکوڈک بل سے متعلق تحفظات پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے شکایت کی کہ غیرملکی سرمایہ کاری بل سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
ناراض اتحادیوں نے وفاقی وزراء کے سامنے موقف اختیار کیا کہ بطور اتحادی اعتماد میں نہ لینے سے ٹھیس پہنچی۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری بل 18ویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے منافی ہے۔
ناراض اتحادیوں کو وفاقی وزراء نے یقین دہانی کرائی کہ بل میں وعدے کے مطابق ترامیم کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر کرائی گئی اپنی یقین دہانی پر قائم ہوں۔
[ad_2]