[ad_1]

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس 

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں کوئی منصوبہ نہیں لگایا اور آج سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء سے لے کر 2022ء تک ایک پروپیگنڈا گروہ ملک پر مسلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہوتی تو مخالفین کو جھوٹے الزامات پر سزائے موت کی چکیوں میں نہ ڈالتی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو سب معلوم ہے کہ 4 سال اس ملک کی معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ 4 سال میں نوجوان نسل کو صرف انتشار، فساد اور تقسیم کا شکار کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *