[ad_1]

شہباز شریف اور  بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے  شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں بی ایم جی ایف کے تعاون سے صحت عامہ اور سماجی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کردارکو سراہا۔ انہوں نے غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بھی بی ایم جی ایف کی پاکستان کے لیے مدد کی تعریف کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فاؤنڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ 

وزیراعظم نے 2022 میں پاکستان میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث انسداد پولیو قطرے پلانےکی کوششیں بری طرح متاثرہوئیں۔ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *