[ad_1]
سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری، ان کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ڈیسک کا گھیراؤ بھی کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس صورتِ حال پر کہا کہ آج آپ کے اپنے ہی پرائیویٹ ممبرز کا دن ہے۔
پی ٹی آئی کے سیینٹرز اس موقع پر نعرے لگاتے رہے کہ ’اعظم سواتی کو رہا کرو‘۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے نشستوں پر کھڑے ہو کر بھی احتجاج شروع کر دیا۔
جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان سے کہا کہ ایوان کا ماحوال خراب نہ کریں، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیں گے۔
[ad_2]