[ad_1]
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارلیمنٹ واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صادق سنجرانی نے کہا کہ عمران خان نے جو فیصلہ کرنا ہے، وہ پارٹی اور اپنے مفاد میں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کےلیے ہمارا بھی مشورہ ہے وہ پارلیمنٹ میں آجائیں، میں خود پارلیمنٹ کا کسٹوڈین ہوں، چاہتا ہوں لوگ پارلیمنٹ میں ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں؟ اس پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں۔
[ad_2]