[ad_1]
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے رینجرز پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہوگیا، ملزمان نے کھوئی گوٹھ میں اکتوبر کے دوران رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک رینجرز اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا تھا۔
[ad_2]