[ad_1]

بلوچستان: 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

لسبیلہ، حب اور پشین میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ضلع کونسل لسبیلہ یو سی 12 وارڈ 4 چک کھراڑی سے آزاد امیدوار محمد جلال کامیاب ہوگئے،یو سی 19 وارڈ 5 سے آزاد امیدوار نور محمد اور اسی یوسی کے وارڈ 7 دودر سے آزاد امیدوار کریم بخش کامیاب ہوئے ہیں، یو سی 24 وارڈ 8 ملان سے آزاد امیدوار گنج بخش اور یو سی 20 وارڈ 6 جازان سے آزاد امیدوار عبدالمجید کامیاب ہوئے۔

ضلع کونسل لسبیلہ یو سی 23 وارڈ 4 لاکھڑا 2 سے آزاد امیدوار علی محمد کامیاب ہوئے۔

ضلع کونسل حب یو سی 29 وارڈ 7 محمد علی وہورا سے آزاد امیدوار محمد قاسم جبکہ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 11نتھلہ گوٹھ سے آزاد امیدوار سعید اللّٰہ مینگل کامیاب ہوئے۔

میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 39محمد علی رند محلہ سے آزاد امیدوار جعفر خان، میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 37 ویٹنری اسپتال محمود آباد سے آزاد امیدوار فرمان علی، میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 9 مدینہ کالونی سے آزاد امیدوار غلام قادر، میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 43 پیرکاس سے آزاد امیدوار محمد ہاشم کامیاب ہوئے ہیں۔

ضلع کونسل حب یو سی 29 وارڈ 7 محمد علی وہورا سے آزاد امیدوار محمد قاسم اور میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 36 اکرم کالونی 4 سے آزاد امیدوار محمد اکبر کامیاب ہوئے۔

میونسپل کمیٹی حرمزئی وارڈ 14سے جے یو آئی ف کے سید رحمت اللّٰہ کامیاب، وارڈ 10سے جے یو آئی ف کے سید امین الدین کامیاب،  وارڈ 5 سے جے یو آئی ف کے سید محمد جان، وارڈ 4 سے اے این پی کے سید محمد وسیم اور وارڈ 9 سے آزاد امیدوار سید شرف الدین کامیاب ہوئے ہیں۔

میونسپل کمیٹی حرمزئی وارڈ 7 سے جے یو آئی ف کے سید محمد حذیفہ کامیاب ہوئے۔

ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 32 میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے  جبکہ 2 وارڈز پر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخابات ملتوی ہو ئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حب میں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 620 ہے، جہاں 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع لسبیلہ کے 146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے  جبکہ 475 امیدواروں کے درمیان آج مقابلہ ہوا۔

ضلع لسبیلہ میں 119 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات ہوئے،  جہاں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 703 ہے جبکہ 130 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع پشین کی تحصیل حرم زئی کی میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز میں 13 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جہاں ووٹرز کی تعداد 10 ہزار 2 سو 49 ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *