[ad_1]
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سے تمام ایڈور ٹائزر بل بورڈز ہٹالیں ورنہ اگلے ہفتے سے کارروائی ہوگی۔
گورنر سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰان کے ہمراہ الہ دین پارک کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہاں خوبصورت پارک بنے گا جسے ہم جناح پارک کا نام دیں گے، اب کراچی میں رات اور دن ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔
اس سے قبل انہوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ہر فرد اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائے تاکہ نسلوں کی تربیت اچھی ہو، اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں۔
[ad_2]