[ad_1]

خودساختہ جلاوطنی ختم، سلیمان شہباز وطن واپس پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز بھی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے ملک واپس پہنچ گئے۔

سلیمان شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

سلیمان شہباز سعودی عرب سے ہوتے ہوئے برطانیہ سے پاکستان آئے۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر والد شہباز شریف نے پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائیکورٹ میں سرنڈر کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *