[ad_1]

کراچی کے 3 اضلاع اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے 3 اضلاع اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ضلع وسطی کیلئے فرقان اطیب اور شرقی کیلئے شکیل احمد کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ضلع کورنگی کیلئے محمد شریف اور حیدرآباد کیلئے فاروق خان کو فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں افراد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ہیں، چاروں نام گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ملنے والے نام وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجیں گے، ایک دو روز میں چاروں اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *