[ad_1]
کراچی میں لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہری سے لوٹ مار کے دوران فائرنگ ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیکن اس کا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک مبینہ ڈاکو کی شناخت 24 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر گولیاں لگیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سلیم بھی زخمی ہوا۔
[ad_2]