[ad_1]

ڈاکٹر عاصم—فائل فوٹو
ڈاکٹر عاصم—فائل فوٹو

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت ملزم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا۔

ملزم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کیس کو نہیں سن سکتی۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں، ڈاکٹر عاصم کا تحریری بیان تیار ہے، عدالت جب کہے گی جمع کروا دیں گے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کر لیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *