[ad_1]
وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی وفاق کو نہیں پرویز الہٰی اور محمود خان کو دی گئی۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران نیازی اسمبلی کی عمارتیں توڑنے کی بات کر رہے ہیں، اس لیے وقت لگ رہا ہے۔
وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا چاہتے تو وہ تو ایک سمری پر دستخط کا کام ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی یتیمی عمران خان سے غلطیاں اور غیر سیاسی فیصلے کروا رہی ہے۔
[ad_2]