[ad_1]
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا۔
پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔
میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 ہے، خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے، ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 70 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
[ad_2]