[ad_1]

کراچی، جعل سازی میں ملوث ملزم گرفتار، 2 ساتھی فرار

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تفتیشی پولیس نے شادمان ٹاؤن میں چھاپہ مار کر جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

تفتیشی افسر ندیم گبول کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تفتیشی پولیس نے شادمان ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران جعل سازی کے مقدمے میں مطلوب فیصل ارزانی کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران ملزم کے ساتھی فرقان ارمانی اور ذیشان اکرم فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزم فیصل ارزانی پر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں شہری سے 80 لاکھ روپے فراڈ کرنے کا مقدمہ درج ہے، گرفتار ملزم پر شہر کے دیگر تھانوں میں بھی جعل سازی کے مقدمات ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *