[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع کے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔
سینئر رہنما نے عمران خان سے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کابینہ میں توسیع ہوئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ذرائع کے مطابق سینئر رہنما کی بات پر عمران خان نے خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، میں تو سمجھا تھا کسی محکمے کی سربراہی دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سےحلف اٹھالیا ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے گورنر ہاؤس میں خیال کاسترو سے حلف لیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
[ad_2]