[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا، بہاولپور کے علاقے میں حد نگاہ 70 میٹر رہ گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کےباعث موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ملتان سے سکھر تک بند کر دی گئی ہے، حد نگاہ بہتر نہ ہونے کے باعث عبدالحکیم سے شور کوٹ تک بھی موٹر وے بند کر دی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر خانیوال میاں چنوں اور بہاولپور میں دھند کےباعث حد نگاہ 50 سے 70 میٹر رہ گئی ہے، بستی ملوک میں بھی حد نگاہ 60 میٹر رہ گئی۔

موٹر وے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *