[ad_1]

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ این آر او ٹو اس سے بھی زیادہ شرم ناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ این آر او ٹو کے ذریعے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *