[ad_1]

کابینہ کمیٹی برائے انتظام قانون سازی میں رد و بدل، اعظم نذیر تارڑ دوبارہ چئیرمین مقرر

کابینہ کی کمیٹی برائے انتظام قانون سازی میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سردار ایاز صادق کی جگہ اعظم نذیر تارڑ دوبارہ کمیٹی کے چئیرمین مقرر کر دیے گئے۔

کمیٹی میں تبدیلی اعظم نذیر تارڑ کے دوبارہ وزیر قانون کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کی گئی ہے۔

ایاز صادق اب کمیٹی برائے انتظام قانون سازی کے رکن ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر تجارت نوید قمر کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزرا اسعد محمود، چوہدری سالک، مرتضیٰ جاوید عباسی بھی کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *