[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم منصوبہ ہے، منگلا ڈیم سے سستی بجلی پیدا ہوگی، منصوبے میں امریکی تعاون پر شکر گزار ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔
منگلا ڈیم یونٹ 5 اور 6 ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح باعث فخر ہے، منگلا پروجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ منگلا ڈیم ایوب خان کا کارنامہ ہے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 2013 میں اپنے عروج پر تھی، نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم منصوبہ ہے، ایک ارب ڈالر کے بانڈ سے متعلق بہت کچھ کہا گیا ہم یہ ادائیگی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں انڈسٹری دوبارہ چلنا شروع ہوئی، اسٹیل مل ذوالفقار علی بھٹو کا کریڈٹ ہے جس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی، منگلا ڈیم اور دیگر ڈیموں نے سیلاب کی کچھ تباہی کو روکا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں، رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں بنے گا، ہمت سے کام لینا ہو گا لیڈر شپ کو بھی اب خون پسینا بہانا ہو گا۔
[ad_2]