[ad_1]

اراضی پر بائی پاس تعمیر کا معاملہ، قائداعظم یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حقائق نامہ جاری

قائداعظم یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، قائداعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ کی اراضی سے متعلق اہم مسائل پر حقائق نامہ جاری کیا ہے۔ 

حقائق نامے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ پر بری طرح اثر انداز ہوگا، جامعہ کی اراضی پر قبضہ اور بائی پاس جامعہ کے تقدس کی پامالی کے مترادف ہے، ایسے منصوبہ جات یونیورسٹی کے انتہائی قیمتی بوٹینیکل گارڈن سمیت قدرتی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

حقائق نامے میں بتایا گیا کہ سب سے بڑھ کر یونیورسٹی کے ماسٹر پلان کی بھی خلاف ورزی ہے، جامعہ کی اراضی سے ایسی شاہراہ عام کا گزر نیشنل ریسرچ سینٹرز کے لیے مختص سائٹس کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوگا، اس سے بھی بڑھ کر پرامن علمی اور تحقیقی ماحول کے لئے بھی خطرہ ہے۔ 

حقائق نامہ میں میں ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح یہ بائی پاس یونیورسٹی کی 600 کنال قیمتی اراضی کو ناقابل استعمال بناتی ہے۔

حقائق نامہ میں جامعہ کی 2000 کنال قیمتی زمین کو قبضہ مافیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، یونیورسٹی کے لیے (مری روڈ سے) رسائی، یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی، سابق طلباء اور ملازمین کے درمیان اختلافات اور بدامنی کے بیج بوئے جا رہے ہیں ۔

حقائق نامہ کے مطابق یونیورسٹی کی اراضی پر بائی پاس کی تعمیر ستمبر 2022 میں یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کو توڑ کر، کیو اے یو رہائشی کالونی سے ملحق یونیورسٹی کی اراضی پر کیمپ سائٹ اور کنکریٹ/اسفالٹ پلانٹس لگا کر، اور سینکڑوں درختوں کو کاٹ کر شروع کیا گیا، اس قدرتی ماحول دشمن منصوبے کی تعمیر، پاکستان ماحولیات تحفظ ایجنسی کی لازمی منظوری کے بغیر شروع کی گئی۔

جاری شدہ منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے QAU کمیونٹی نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس خلاف ورزی پر یونیورسٹی سنڈیکیٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی، پاک ماحولیات تحفظ ایجنسی، اور ماحولیاتی ٹریبونل کو درخواست دی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کی اراضی نیشنل پارک کا حصہ ہے، جسے 1960 کے ماسٹر پلان کے مطابق بنایا گیا اور اس سلسلے میں نیشنل پارک کے علاقے میں کل 1709 ایکڑ، 4 کنال، اور 12 مرلہ اراضی حاصل کی گئی، جس کی ادائیگی QAU نے کی جبکہ CDA کو سروس چارجز کے طور پر 10.5 فیصد اضافی ادا کیا۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں 7 قومی تحقیقی مراکز/انسٹی ٹیوٹ بھی ہیں، جو ماسٹر پلان میں نیشنل پارک کی تعریف کے مطابق ہیں، لہذا، QAU کی زمین پر ہائی وے کی تعمیر اسلام آباد ماسٹر پلان سے مطابقت نہیں رکھتی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بائی پاس کا ڈیزائن QAU ایریا سے پہلے اور بعد میں چار لین کا ہے، جہاں اسے چھ لین کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ 

متبادل اختیارات کا اشتراک کرتے ہوئے، فیکٹ شیٹ نے ممکنہ حل تجویز کیے ہیں۔ نظرثانی شدہ اسلام آباد ماسٹر پلان کے مطابق ناردرن اور سدرن رنگ روڈ بائی پاسز اسلام آباد میں مری/گلیات/شمالی علاقہ جات کی وجہ سے پاکستان بھر سے آنے والی ٹریفک کے ہجوم کا حقیقی اور طویل مدتی حل ہیں جبکہ بارہ کہو پر بھیڑ سے بچا جا سکتا ہے۔ 

موجودہ مری روڈ پر ایک ایلی ویٹڈ روڈ کی تعمیر، جیسا کہ پچھلی دو متواتر حکومتوں نے اعلان کیا، اس منصوبے کے لیے نہ تو اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی اس منصوبے کے لیے تازہ EIA رپورٹ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ بائی پاس پراجیکٹ میں مری روڈ کے اوپر 1.5 کلومیٹر کا ایلی ویٹڈ حصہ بھی شامل ہے جبکہ 4.2 کلومیٹر کا اضافی حصہ زمین پر ہے، جس میں QAU زمین پر 1.7 کلومیٹر ہے، مزید 2 کلومیٹر بلندی والا حصہ QAU زمین کو استعمال کرنے کی بجائے مسئلہ کو مکمل طور پر حل کر دے گا۔

بائی پاس کو کیمپس کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بجائے مشاورت سے تعمیر کیا جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر میٹرو اسٹیشن کے قریب سے شروع ہونے والی اور QAU باؤنڈری نالے کے ساتھ ساتھ چلنے والی QAU زمین کو استعمال میں لایا جا سکتا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *