[ad_1]
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت کار پر حملے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارت خانے کی قریبی عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے فلور کے 3 کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت کار پر حملے کے ملزم کے قبضے سے اے کے 47 رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، اسنائپر رائفل سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
[ad_2]