[ad_1]

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے فارم 55 جاری کردیا۔

وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کی قیادت سے اپنے امیدوار وقار مہدی کے حق میں حمایت مانگی تھی اور ساتھ ہی صوبائی حکومت نے جلد ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *