[ad_1]
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن عبید نظامانی سے بات کی ہے، وہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہمارے سفارتکاروں کا تحفظ اور حفاظت بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم زخمی اہلکار اسرار کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب پاکستانی ناظلم الامور سفارت خانے میں چہل قدمی کر رہے تھے، تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے۔
فائرنگ سے سفارت خانے کا ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔
وزیراعظم نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
[ad_2]