[ad_1]
جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
عمران اسلم کچھ عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
عمران اسلم 1952ء میں مدراس میں پیدا ہوئے، انہوں نے70ء کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔
عمران اسلم جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ جیو، جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر عمران اسلم کی رہنمائی میں لانچ ہوئے۔
عمران اسلم کا صحافتی کیریر بھی شاندار رہا۔
[ad_2]