[ad_1]

اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کروائیں گے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کروائیں گے، وفاق اور صوبوں کے الیکشن الگ الگ پہلے کبھی نہیں ہوئے، اب یہ تجربہ بھی کرکے دیکھتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو انگیج کرنے سے نہیں ہچکچائے، دو چار مہینے پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں تو کیا قیامت آئے گی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ شرائط کے بغیر بات نہیں ہو سکتی، عمران خان شرائط کے بجائے مطالبات پیش کریں تو بات آگے بڑھے گی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کیسے ممکن ہوگا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی تو سندھ بھی مجبور ہوگا، سندھ اسمبلی کو تحلیل ہونے پر مجبور کیسے کیا جا سکتا ہے؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *