[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دے دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب قائم مقام گورنر جان محمد جمالی نے بھی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر صوبہ کے پرامن حالات کو ناپاک عزائم کے لیے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

میر جان محمد جمالی نے کہا کہ حکومت شرپسند عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *