پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ آج نشتر پارک کراچی میں ہوگا۔

جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، جلسے سے پہلے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کرکے جلسے گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شیری رحمٰن نے کہا کہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی عوام کے کام آتی ہے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو تنہائی سے نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تباہی لانے میں 4 گھنٹے اور استحکام لانے میں 4 سال لگتے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.