[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے پنجاب اسمبلی توڑنے کے معاملے پر آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی غور کریں گی۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ آج وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔

حمزہ شہباز اور حسن مرتضیٰ پنجاب اسمبلی کے مستقبل اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اعتماد کا ووٹ لینے اور دیگر قانونی پہلوؤں پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر نظرثانی کی درخواست پر ازسرنو قانونی مشاورت بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان بھی آج لاہور میں سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک سیاسی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقاتیں کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *