[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان آج بھی لاہور میں سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک سیاسی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ملاقات کا بھی امکان ہے جو اس وقت اسلام آباد میں ہیں اور واپسی کی صورت میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ دو تین دن میں پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 27 نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلو میٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *