فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی بچانے کےلیے ن لیگ کا اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے رابطہ، حسن مرتضی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد آج ماڈل ٹاؤن پہنچے گا۔

عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر ن لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے لیے گورنر راج لگائیں، وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں یا تحریک عدم اعتماد لائیں کے موضوع زیر بحث آئے۔

حمزہ شہباز ارکان اسمبلی کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سارے آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ اسمبلی بچانے کیلئے ہر حد اور ہر حربہ استعمال کریں گے۔

عظمی بخاری بھی وزیر اعلیٰ پنجاب پر برس پڑیں اور کہا کہ پنجاب اسمبلی گجرات کی نہیں، صوبے کے عوام کی اسمبلی ہے، غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔

دوسری جانب حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا، منگل کے روز حسن مرتضی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد ماڈل ٹاؤن پہنچے گا جہاں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *